موسم سرما میں اکثر لوگ بخار کا شکا ر ہو جاتے ہیں، اس موسم میں قوت مدافعت کے کمزور پڑنے کی وجہ سے نزلہ، زکام اور انفیکیشن ہو جا تا ہے۔ تاہم اس کا الزام موسم کو دیا جاتا ہے لیکن اس میں بہت سے عوامل شامل ہیں، ان 5 طریقوں پر عمل کر کے آپ اس موسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
سونے کی عادت:
نیند کی کمی کی وجہ سے متعدد مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن میں ڈپریشن کا بڑھنابھی شامل ہے جس کی وجہ سے قوت مدافعت کا نظام کمزور ہو جاتا ہے، یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلفورنیا کی رپورٹ کے مطابق دوپہر کو سونے والے کبھی نزلہ اور زکام میں مبتلا نہیں ہوتے۔
سبز چائے کا استعمال:
سبز چائے کا استعمال ضروری ہےیہ گلے کو صاف کرتی ہے، یہ ناک کی نالی کے بالوں سے سانس کے گزرنے کو آسان بناتی ہے، جراثیم کو بھی ختم کرتی ہے جو سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔
پروٹین کا ستعمال:
جو لوگ پروٹین کا کم استعمال کرتے ہیں ان کا قوت مدافعت کا نظام کمزور ہوتا ہے، اس لیےموسم سرما میں ایسی غذا کے استعمال کو یقینی بنایا جانا چاہیے جس میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہو، اس طرح قوت مدافعت کا نظام مضبوط ہونے کی وجہ سے موسم سرما کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
وٹامنز کا استعمال:
وٹامنزکا استعمال باقائدگی سے کرنا چاہیے، زیادہ طرح لوگ وٹامن سی کا استعمال کرتے ہیں لیکن بریزر خمیر کا استعمال بھول جاتے ہیں، اس میں وٹامن بی، پروٹین اور منرلز پائے جاتے ہیں جو اچھی صحت میں اہم کردار کرتے ہیں۔
روزانہ غسل کرنا :
روزانہ غسل کرنا اچھی صحت کا ضامن ہے، سائنس اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ٹھنڈا پانی انسانی جسم میں قدرتی اینٹی آ کسیڈنٹس کو بڑھاتا ہے، اس کے علاوہ نہانے سے سستی ختم ہو جاتے ہیں، جسم کو خطرناک جراثیم بھی نجات ملتی ہے جو انفیکیشن کا باعث بن سکتے ہیں۔