کرن جوہر کا کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو فلم نگری میں متعارف کرانے کا فیصلہ

08:34 PM, 17 Dec, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ ہیرو نہیں بلکہ اسسٹنٹ ہدایتکار کے طور پر سامنے لائیں گے۔

تفصٰلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہیرو کے روپ میں نہیں ، جی بالکل وہ آریان کو ایک اسسٹنٹ ہدایتکار کے طور پر فلم نگری میں متعارف کرائیں گے ۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران متعدد مرتبہ اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلم نگری میں لانا چاہتے ہیں اور وہ بتا چکے ہیں ان کی بیٹی اداکاری کی طرف رحجان رکھتی ہیں لیکن ان کا بیٹا آریان ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

آریان ان دنوں فلم کو مضمون کے طور پر پڑھ بھی رہا ہے شاید اسی مضمون میں ان کی مدد کرنے کے لیے کرن جوہر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ان کو نئی فلم میں موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل کے طور پر فلم کی ہدایتکاری کے تجربات سے مستفید ہو سکیں ۔

مزیدخبریں