امریکہ فتح اللہ گولن کی جلاوطنی پر کام کر رہا ہے : ترکی

08:05 PM, 17 Dec, 2018

استنبول : ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیں انتہائی مطلوب شخص فتح اللہ گولن کی جلاقطنی پر کام کر رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ فتح اللہ گولن سمیت ان کے اسی کے قریب پیروکاروں کی جلاوطنی کی درخواست بھی امریکی کو دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حکومت ترکی کو انتہائی مطلوب شخص فتح اللہ گولن کی جلاوطنی پر غور کر رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ فتح اللہ گولن انیس سو نوے سے امریکی ریاست پنسلووینیا میں رہائش پذیر ہے ، ترکی کے مطابق فتح اللہ گولن نے دو سال قبل ترکی میں فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کی جس کو عوام نے ناکام بنا دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمٹ اجلاس کے دوران ترکی کے صدر طیب اردوگان کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ ہم فتح اللہ گولن کی جلاوطنی پر کام کر رہے ہیں لیکن اس کو قانون کے ذریعے منظور کرایا جا رہا ہے جس میں مزید وقت درکار ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بیونس آئرس میں ہونے والی ٹرمپ طیب ملاقات کے دوران ترکی نے فتح اللہ گولن کے مزید اسی پیروکاروں کی جلاوطنی کی بھی درخواست دی تھی جس پر غور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ جانب سے میڈیا میں اس مسئلے پر اس لیے بات نہیں کی جا رہی ہے کیونکہ یہ معاملہ امریکی محکمہ انصاف میں ہے جوکہ فیصلہ کرنے کے حوالے سے تمام عوامل کا جائزہ لے رہا ہے ۔

مزیدخبریں