ہالی وڈ کی گلوبل باکس آفس پر نام کمانے والی فلموں کی فہرست جاری

06:27 PM, 17 Dec, 2018

لاس اینجلس:ہالی ووڈ نے رواں برس بھی گلوبل باکس آفس پر نام رقم کیا ، بڑی ہٹ ہونے والی فلموں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جو کہ درج زیل ہیں۔

بلیک پینتھر:

 ہالی ووڈ کی دنیا میں پہلے نمبر  پر کامیاب بزنس کرنے والی فلم میں پہلا نمبر بلیک پینتھر کا ہے۔جس کی تیاری میں ایک سو چھیاسٹھ  ملین پائونڈ لاگت آئی، فلم نے گلوبل باکس آفس پر ایک بلین پاونڈ کا بزنس کیا ہے۔

سٹار وارز سٹوری:

اس فہرست میں دوسرا نمبر   ہالی ووڈ فلم ''سٹار وارز سٹوری'' نے حاصل کیا ہے جس کی لاگت پر ایک سو اٹھانوے ملین پاونڈ لاگت آئی اور گلوبل باکس آفس پر فلم نے تین سو گیارہ ملین پاونڈ  کمائے۔

اے کوائیٹ پلیس :

ہالی وڈ فلم کوائیٹ پلیس نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، فلم کی لاگت پر تیرہ ملین پائونڈ خرچ ہوئے اور اس نے گلوبل باکس آفس پر دو سو انسٹھ ملین پائونڈ کا بزنس کیا ۔

اے رینکل ان ٹائم :

اوپرا  ونفرے  کی فلم اے رینکل ان ٹائم بھی گلوبل باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے میں ناکام رہی بلکہ فلم کی اشتہاری مہم پر آنے والا خرچ بھی بمشکل ہی پورا ہو سکا ہے، فلم کی تیاری پر نواسی ملین پائونڈ خرچ آیا جبکہ اس نے ایک سو چار ملین ڈالر کمائے، اشتہاری مہم پر بھی بیس ملین پاونڈ کے قریب خرچ کیے گئے اس طرح بمشکل فلم اپنا بجٹ ہی مکمل کر پائی ہے۔

مزیدخبریں