پنجاب میں ایل پی جی مافیا عوام کو لوٹنے لگی

پنجاب میں ایل پی جی مافیا عوام کو لوٹنے لگی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: پی آئی بی انڈیا ٹوئیٹر اکائونٹ

لاہور: سردی میں گیس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں گیس کی قلت ہو جاتی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مافیا عوام  کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا،  ایل پی جی کا سرکاری ریٹ  113 روپے فی کلو گرام ہے لیکن عوام سے  135 سے 180 روپے فی کلو گرام وصول کیے جا رہے ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر پٹرولیم غلام سرور نے زیادہ منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنا تو  دور   کی بات بلکہ اس پر حکومت کی  بے بسی ظاہر کر دی، ان کا  کہنا ہے کہ اللہ ایل پی جی مافیا کو ہدایت دے۔


ادھر ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل نے منافع خووروں کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں عوام پریشان نہ ہوں، جیب خالی ہونے سے پہلے کارروائی ہو گی۔