آرمی چیف کا دورہ مصر،ہم منصب سمیت وزیردفاع سے ملاقات

02:49 PM, 17 Dec, 2018

قاہرہ:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصر کے دورہ کے دوران مصری افواج کے سربراہ جنرل فرید ہیگزے اور جامعہ الاظہر کے شیخ اعظم نے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کئے گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مصر کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سمیت مصر کے چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف کو مصری افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،مصری افواج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی۔مصری افواج کے سربراہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے عزم کو سراہا،ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے اموراورعسکری تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

جامعہ الاظہر کے خطیب شیخ احمدالطیب نے کہا کہ اسلام امن کامذہب ہے،اسلام کودہشتگردی،انتہاپسندی سے نہیں جوڑناچاہیے۔آرمی چیف نے نوجوانان اسلام کوجدت،رواداری،سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرانےکی ضرورت پرزوردیا۔

مزیدخبریں