جدہ : سعودی وزارت تجارت نے ائیر کنڈیشن کی معروف ترین کمپنی ٹی سی ایل کے ائیر کنڈیشن کو شہریوں کے لیے غیر میعاری قرار دیدیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام نے سرکولر جاری کیا ہے جس کے مطابق ٹی سی ایل کمپنی کے ائیر کنڈیشن نمبر TAC-18CHS/B کی مفت اصلاح مرمت کی جائے۔ وزارت تجارت کی طرف سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شہری ٹی سی ایل کمپنی کے تمام ائیر کنڈیشنرز کو فوری طور پر واپس کرکے ادا کی گئی اپنی ساری رقم لے سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ عرب ممالک بشمول سعودی عرب کے ٹیکنالوجی کی اشیاءمیں فنی خراب کے باعث قمتی ترین اشیاء کو فوری طور پر کمپنی کو واپس یا مرمت کروانے کا قانون ہے۔ گزشتہ سال کاروں کی معروف ترین کمپنی کو گئیراور کلچ میں خرابی کے باعث عرب ممالک میں بیچی گئی تمام گاڑیاں واپس منگوانا پڑ گئیں تھیں۔تاہم ہر قومی اور بین الااقوامی کمپنی کو عرب ممالک میں بنائے گئے تجارتی قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑتا ہے۔
"التجارة" تعلن عن #استدعاء
— وزارة التجارة والاستثمار (@SaudiMCI) December 16, 2018
مكيف سبيلت TCL
للموديل (TAC-18CHS/B)
????لعدم مطابقته للمواصفة القياسية السعودية لكفاءة الطاقة.
???? #سلمني_واسلم | https://t.co/2sULP2q8D9 pic.twitter.com/e1A8wqxPFU