پنجاب حکومت کا طلبا و طالبات کو قسطوں پر سائیکلیں، اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

11:20 AM, 17 Dec, 2018

لاہور: تبدیلی آ گئی، پنجاب بھر میں طلبا و طالبات کی بحفاظت اور بروقت گھروں سے اسکول روانگی اور واپسی یقینی بنانے کے لیے طلبا کو سائیکلیں، طالبات کو سفری وائوچرز جبکہ یونیورسٹی، ڈگری کلاسز کی طالبات کو اسکوٹیز دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اسکوٹیز اور سائیکلیں آسان اقساط پر دی جائیں گی جبکہ پک اینڈ ڈراپ کی بھاری فیسوں سے بچاؤ اور گھر سے اسکول بروقت اور بحفاظت پہنچنے کے لیے میٹرک، ایف اے تک طالبات کو سفری وائوچرز دیے جائیں گے جس سے وہ گھر سے اسکول تک مفت سفرکر سکیں گی۔

اس اسکیم کا باقاعدہ اجرا نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں کل 53 ہزار اسکول اور 550 کالجز ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔

 خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے مسائل میں اضافے کے باعث طلبا و طالبات کو اسکولز اور کالجوں میں جانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

مزیدخبریں