لاس اینجلس: فلپائنی گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018ءکا تاج جیت لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائنی آسٹریلوی گلوکارہ، اداکارہ و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے بنکاک میں ہونے والے 2018ءکے مس یونیورس کے مقابلہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا .
جس میں انہوں نے 93دیگر ممالک کی خواتین کو شکست دی، مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں مس یونیورس 2017ءکی جنوبی افریقہ کی فاتح امیدوار ڈیمی لی لیگ نیل پیٹرس نے اپنا تاج کیٹریونا گرے کو منتقل کیا۔
مقابلہ حسن کی پہلی رنر اپ جنوبی افریقہ کی تمارین گرین جبکہ دوسری رنر اپ وینزویلا کی سٹیھفنی گوٹیرز قرار پائیں۔
آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی فلپائنی مس یونیورس کیٹریونا گرے پہلی بار 5سال کی عمر میں مقابلہ حسن میں امیدوار بنیں، جو بعد ازاں امریکہ منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک کی تعلیم حاصل کی۔