جوہانسبرگ:سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے.
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہو گا۔ جنوبی افریقن ٹیم کوچ اوٹس گبسن کے مطابق فلینڈر انگلی کی انجری کا شکار ہیں اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے.
تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ فلینڈر کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم تین ان فارم فاسٹ باﺅلرز کگیسوربادا، ڈونے اولیوائر اور ڈیل سٹین کے ساتھ میدان میں اترے گی۔