ہماری تہذیب چھیننے کیلئے پی ٹی آئی کو صوبے میں لایا گیا،فضل الرحمان

05:57 PM, 17 Dec, 2017

پشاور:جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری تہذیب کو چھیننے کیلئے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وفاق میں حکومت ملتی تو اس کا حال بھی خیبر پختونخوا جیسا ہوتا۔
صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا مولویوں کوپیساملے گا،فضل الرحمان تنہارہ جائیں گے،علمااتنے بے غیرت نہیں کہ پیسوں کےلئے اپناایمان بیچیں،فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ لوگ آپ کے روزگارکوبہترنہیں،آپ کے کردارکوتباہ کررہے ہیں،مدارس کےلئے سرکارکاپیسالیناعلما نے تباہ کن قراردیاہے۔
انہوں نے شہدااے پی ایس کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس واقعے کی دوبارہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قوم، عزت اور ناموس کیساتھ کھڑے ہیں، فاٹا کا مسئلہ بڑا سیدھا سادہ ہے مگر کچھ مفاد پرستوں نے اسے پیچیدہ بنا دیا ہے، ہم نے سیدھی بات کی تھی کہ فاٹا کی عوام کی منشائ سے فیصلہ کیا جائے، ہمارا ان سے ایک ہی اختلاف ہے کہ وہ فاٹا کا فیصلہ فاٹا کی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم فاٹا کی عوام کی منشاء سے فیصلہ چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں