کراچی: صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے بھی چوہدری نثار علی خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں وفاقی حکومت میں تنگ نظر دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔
حیدرآباد میں غیر سماجی تنظیم کی تقریب میں مشیر اطلاعات وفاقی حکومت پر گرجے بھی اورخوب برسے بھی، انہوں نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعدچوہدری نثار استعفیٰ دیں. انہوں نے پہلے کالعدم تنظیم کے رہنما سے ملاقات کی، اب وہ اس ملاقات سے پھر رہے ہیں۔
مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سانحہ کوئٹہ کی آنے والی رپورٹ سے پہلے ہی کہتی رہی ہے کہ وفاقی حکومت میں تنگ نظر دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں جو کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو ٹکٹ بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کالعدم تنظیم کے لوگوں سے ملاقات کرکے مکر جاتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں وزیر داخلہ کے اسلام آباد میں نہ ہونے کی خبر دوسرے روز اخبار میں آجاتی ہے