سردیوں کے موسم میں زکام ہو جانا ایک عام سی بات ہوتی ہے۔لیکن ایسے بچنے کیلئے کچھ ایسے کام ہیں جو رات سونے سے قبل ضرروی ہے۔
سونے سے قبل گرم پانی سے نہائیں: رات کو سوتے ہوئے زکام میں تیزی آ جاتی ہے۔لہذا رات کو سونے سے قبل گرم پانی کا شاور لینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔اور انسان با آسانی نیند لے سکتا ہے۔اس طرح ناک بھی کھل جاتا ہے۔اور آپ سکون سے سو سکیں گے۔
ناک میں نمک والا پانی ڈالیں: اگر ہمارا ناک بند رہے تو کافی تکلیف ہوتی ہے لہذارات کو سوتے ہوئے ناک میں نمک والا پانی ڈالیں۔رات کو سونے میں مدد ملے گی ۔
ویپوررب کا استعمال: رات کو سوتے وقت ویپوررب کو سینے پر لگا کر ڈھانپ لیں۔خیال رہے کہ اسے ناک پر زیادہ نہیں لگانا ورنہ آپ کی جلد پھٹ جائے گی اور کافی مشکل ہو گی۔یہ بام سینے کی جکڑن کو کم کریں گی۔
کھٹاس سے نجات:اگر آپ دن بھر کھٹی چیزیں استعمال کریں گے رات کو ان کا اثر منفی صورت میں سامنے آئے گا۔لہذا کھٹی چیزوں سے اجتناب کریں۔
سوپ کا استعمال: آپ کو چاہیے مرغی یا بکرےکی یخنی کا استعمال کریں کہ اس طرح نظام تنفس کو سکون ملے گا اور سونے میں مدد ملے گی۔