ممبئی:رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گولیوں کی راس لیلا-رام لیلا اور باجی راؤ مستانی میں اپنے مداحوں کو اپنی جوڑی کے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
ان دونوں کی پس منظر میں کیمسٹری بالکل ویسی ہی ہے جیسی اسکرین پر دکھائی دیتی ہے۔لہٰذا ان کے مداحوں نے انہیں دیپ ویر کے نام سے مخاطب کرنا شروع کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا کا پیار کا نام رکھا ہے۔ ارجن کپور نے یہ بات عیاں کی کہ رنویر دیپیکا کو بُو بُو کے نام سے پکارتے ہیں۔
ارجن کپور سے ایک بار پوچھا گیا کہ اگر انہیں کبھی رنویر اور کسی ایسے شخص میں سے جس سے وہ محبت کرتے ہوں چننا پڑ جائے تو وہ کون ہوگا؟ ارجن کا جواب تھا وہ رنویر ہوں گے۔لیکن ارجن کپور پُر اعتماد تھے کہ رنویر ایسا کبھی نہیں کریں گے بلکہ بُو بُو کو چنیں گے۔