آکلینڈ: قدرت نے شہد میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ جراثیم کو ختم کردیتا ہے لیکن آپ کو جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ شہد کی ایک ایسی قسم بھی جس کی وجہ سے ہر طرح کے جراثیم فوری طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔
یورپین جرنل آف کلینیکل مائیکربائیولوجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ’موکا شہد‘ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ وہ طاقتور ترین جراثیم کو فوری طورپر ختم کردیتا ہے۔تحقیق میں سائنسدان یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس شہد نے تیزی کے ساتھ جراثیم کو ختم کیا۔ نیوزی لینڈ میںپیدا ہونے والے شہد کو جھاڑیوںکا شہد‘(jelly bush honey) بھی کہا جاتا ہے۔یہ آسٹریلیا میں بھی پیدا ہوتا ہے اور تجربات میں دیکھا گیا ہے کہ کھانے کے علاوہ اگر اسے زخموں پر براہ راست لگایا جائے تو جراثیم تیزی سے ختم ہوتے ہیں۔اس شہد کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ساتھ ہی بیماریوں کے حملے کو روکتا ہے۔یونیورسٹی آف سڈنی کے ڈاکٹر ڈی کارٹر کا کہنا ہے کہ موکا شہد میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو بیکٹیریا کو آناًفاناًختم کردیتے ہیں۔