لاہور: وزیراعظم نوازشریف کا گریٹراقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گریٹراقبال پارک ایک زمین کاٹکڑانہیں اس میں ماضی کی یادیں موجود ہیں. گریٹراقبال پارک تاریخ کواپنےدامن میں سمیٹےہوئےہے۔ گریٹراقبال پارک میں عظیم ہستی علامہ اقبال کی آخری آرام گاہ بھی موجود ہے،پورے بر صغیر میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اقبال نےصرف منزل کاسراغ نہیں دیابلکہ ایسارہنمادیاجوہمیں منزل تک پہنچا سکتاتھا۔ یہاں لکھ کر لگادینا چاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ماضی کی حکومتوں نے تہذیبی لحاظ سے بھی اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا۔اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان میں خوشحالی آرہی ہے۔ بجلی آئے گی تو روزگارآئے گا،انڈسٹری آئے گی۔
آج ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہواہے.ہمارے پاس ترقیاتی کاموں کیلیے وسائل اور بڑھ جائیں گے. جہاں روشنیاں ختم ہوگئیں تھیں وہاں اب بحال ہورہی ہیں .پاکستان سے دہشت گردی ختم ہورہی ہے.بلوچستان میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے. بلوچستان خیبرپختون خوا سے مل رہاہے. بلوچستان میں سڑکوں کاجال بچھایاجارہاہے۔ گوادر میں ہم نے 449 کلو میٹر لمبی سڑک کا افتتاح کیا۔
گریٹر اقبال پارک سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔سڑکیں اورموٹروےکےذریعےپوراملک آپس میں مل رہاہے۔بلوچستان کے عوام سمجھ رہے ہیں کہ وہاں انقلاب برپا ہورہاہے.2018 میں لاہور،ملتان موٹروے مکمل ہوجائے گی۔ 2017 میں ملتان،سکھرموٹروے مکمل ہوجائے گی۔چین جیساملک پنجاب اسپیڈکی بات کررہاہے.ماضی میں بجلی کےسیکٹرپرتوجہ نہیں دی گئی،عوام ان حکمرانوں کا احتساب کرے.
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےوزیراعظم نوازشریف کوسوینئرپیش کیا گیا۔