'چائے والا' نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

07:16 PM, 17 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور : صرف ایک تصویر سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان عرف چائے والا کی مصروفیات بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ارشد نے ماڈلنگ کا کانٹریکٹ حاصل کیا، اشتہار میں کام کیا، ایک میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے اورریمپ پر واک بھی کر ڈالی، اب اور کیا باقی رہ گیا؟لیکن ارشد کے ماموں کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ اداکاری بھی کرنے لگیں گے۔ماموں درحقیقت انھیں اس فیلڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کا کہنا تھا 'ارشد کو اُس وقت معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، جب اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکاری معزز پیشہ نہیں ہے'۔ساتھ ہی انھوں نے اس بات کا الزام رپورٹرز پر عائد کردیا، جنھوں نے ارشد سے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور انھوں نے بغیر سوچے سمجھے یہ کہہ دیا۔ارشد کے ماموں کا کہنا تھا، 'اس کے جو منہ میں آیا، بول دیا'۔

لیکن اب ارشد خان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ارشد کے ماموں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے ایک پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا ہے اور وہ آنے والی فلم 'کبیر' میں کام کر رہے ہیں اور جب تک یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوجاتا، ارشد کسی اور پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔لیکن پریشان نہ ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ارشد خان کو اس دوران دیکھ نہیں پائیں گے، وہ میوزک ویڈیوز، فیشن شوز اور کمرشلز میں نظر آسکتے ہیں اور وہ ایسا کر بھی رہے ہیں۔ارشد خان نے حال ہی میں 2 میوزک ویڈیوز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور میں ایک فیشن شو بھی مکمل کیا ہے اور بہت جلد وہ ایک اور فیشن شو کا حصہ بننے کے لیے کراچی آرہے ہیں۔

مزیدخبریں