پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں رنز کے پہاڑ تلے دب گئی، شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ پر 70 رنز بنالیے ہیں.میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 420 رنز درکار ہیں۔

06:43 PM, 17 Dec, 2016

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ پر 70 رنز بنالیے ہیں.میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 420 رنز درکار ہیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی 8 وکٹیں باقی ہیں جبکہ اظہر علی 41 اور یونس خان صفر رنز پر کریز پر موجود ہیں. آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سمیع اسلم 15رنز اور بابر اعظم 14کے انفرادی اسکور پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز 5 وکٹو ں پر 202 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اورپاکستان کو جیت کے لیے490 رنز کاہدف دیاتھا۔

اس سے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 142 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی. جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں