لاہور: پاکستان میں شہنشاہانہ اور پروٹوکول پر مبنی زندگی گزارنے والے بلاول بھٹوکو لندن ایئر پورٹ پرچیکنگ کے دوران قانون کی پاسداری کرنا پڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لوگوں سے ووٹ لیکر اقتدار میں آنے کی خواہشمند اشرافیہ بیرون ممالک میں رائج قانون کی پوری پاسداری کرتے نظر آتے ہیں . کچھ ایسی ہی صورت حال لندن کے ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو کے ساتھ دیکھنے میں آئی جنہیں اپنی تلاشی دینے کیلئے جیکٹ حتی کے جوتے تک اتارنا پڑ گئے اور ایک عام آدمی کی طرح مکمل تلاشی دینے کے بعد لاﺅنج میں داخل ہونے دیا گیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن کے ایک ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور سامان کی چیکنگ کرارہے ہیں ۔ جیسے ہی وہ چیکنگ کے کاﺅنٹر پر پہنچے تو انہوں نے اپنی جیکٹ اتا ر کر بیلٹ پر موجود ٹوکری میں رکھی اورساتھ ہی جوتے بھی اتار کر ٹوکری کے ساتھ رکھ دیے اور ایک عام آدمی کی طرح تلاشی دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ایئر پورٹ حکام نے قانون کے مطابق بلاول بھٹو کو مکمل تلاشی کے بعد ایئر پورٹ کے لاﺅنج میں داخل ہونے کی اجازت دی