وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر اور جھنگ کے عوام کیلئے قطر کیجانب سے جاسم ہسپتال کا افتتاح کردیا

05:23 PM, 17 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

بھکر: قطری شہزادے شیخ حمدبن جاسم التانی کی جانب سے جاسم فاؤنڈیشن کے 84کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے حمدبن جاسم ہسپتال کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حیدرآباد تھل سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں شیخ جاسم التانی ، شیخ حمدبن جاسم ، ارکان اسمبلی اور عوام کی کثیر موجود تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہاکہ جاسم ہسپتال کا پچاس بیڈ ز پر مشتمل یہ منصوبہ بھکر اور جھنگ کے عوام کیلئے قطر کیجانب سے عوام کیلئے انمول تحفہ ہے۔یہ ہسپتال جدیدترین سہولیات سے آراستہ ہوگا جس میں ڈاکٹرز وسٹاف کیلئے رہائشی بلاک شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ کی تکمیل سے جہاں عوام کو سہولیات میسر ہونگی وہاں قطرپاکستان کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب موجود انعام اللہ نیازی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم یو ٹرن کے قائل نہیں۔ یوٹرن ہماری پالیسی نہیں جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ دھرنوں کا جو حشر 2014میں ہوا وہ عوام بخوبی جاتے ہیں ۔دھرنوں نے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ انشا اﷲ 2017کے آخر تک ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں جائیگے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور بجلی وافر ہوگی۔ انہوں نے عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ قطر کے دوستوں کو ہسپتال سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں۔ آخر میں قطرپاکستان دوستی زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

مزیدخبریں