داعشی لیڈر ابوبکر کی اطلاع دینے پر 25 ملین ڈالر انعام

04:46 PM, 17 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو پچیس ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔ اس سے قبل البغدادی کی گرفتاری پر امریکا نے دس ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

سابقہ انعام کا سن 2011 میں اعلان کیا گیا تھا، جب اسلامک اسٹیٹ نے ابھی اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔
 

مزیدخبریں