پرویز خٹک نے صوبائی احتساب کمیشن کو گھر کی لونڈی بنارکھا ہے ،ضیااللہ آفریدی

03:40 PM, 17 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

پشاور: تحریک انصاف کے جیل سے رہا ہونے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی نے کہاہے کہ پرویز خٹک نے صوبائی احتساب کمیشن کو گھر کی لونڈی بنارکھا ہے ، عمران خان فیصلہ کریں کہ پرویز خٹک کو بچانا ہے یا پارٹی کو۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی نے پرویز خٹک کو آڑے ہاتھوں لیااورکہا کہ احتساب کے نام پر قائم کمیشن نے ثبوت کے باوجود وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بخش دیا۔

ضیاءاللہ آفریدی نے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاوس میں خفیہ اجلاسوں کے ذریعے راتوں رات فیصلے تبدیل کئے گئے، عمران خان پارٹی یا پرویز خٹک میں کسی ایک کا انتخاب کریں۔ضیاءاللہ آفریدی کو گزشتہ سال کرپشن کے الزام میں صوبائی احتساب کمیشن نے گرفتار کیاتھا، عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد تاحال انہوں نے کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں