اسلام آباد: ایان علی کی پھر عدالت یاترا ، کی تاہم تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ چہرے پر بلیک گاگلز سجائے ، گرم کوٹ زیب تن کیے ایان علی عدالت پہنچیںاس موقع پر ماڈل گرل کا دیدار کرنے والے بھی دیوانہ وار امڈ آئے۔ اور تو اور ایان علی کے حسن کی کیمرے بھی تاب نا لا سکے،ایک ٹی وی چینل کا کیمرہ مین تو اپنا توازن بھی برقرار نا رکھ سکا ۔
ماڈل ایان علی کے ہمراہ انکے وکیل لطیف کھوسہ بھی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پہنچے۔ تاہم ٹرائل جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کی تین سماعتوں پر ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ماڈل گرل کو ہرصورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔عدالتی حکم پر تقریباٍ پانچ ماہ بعد ماڈل گرل عدالت پیش ہوئیں۔
ایان علی کی پھر عدالت یاترا ، تاہم تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں
02:27 PM, 17 Dec, 2016