اولمپیا: کتے نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

02:21 PM, 17 Dec, 2016

اولمپیا : ابھی تک آپ نے انسانوں کو ہی اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوتے دیکھا ہوگا ۔ معروف شخصیات جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں تو پریس کانفرنس کر ڈالتے ہیں ۔

لیکن کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی جانور بھی اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر پریس کانفرنس کرے نہیں ناں ، مگر یہ درست ہے گزشتہ روز اولمپیا پولیس ڈپارٹمنٹ کے ملازم آفیسر کتے نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس کانفرنس کے دوران متعدد کتے اور رپورٹر بھی موجود تھے ۔ چھ سالہ جرمن شیفرڈ کتے کا نام میلنک تھا ۔اور اس کو اولپیا پولیس میں کام کرتے ہوئے کافی عرصہ ہو گیاتھا ۔

پولیس ڈپارٹمنٹ حکام کا کہناہے کہ وہ میلنک کے رویئے سے بڑے خوش رہے ہیں ۔ وہ ایک ملنسار کتا تھا۔اس نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں متعدد کیسز حل کیے ہیں ۔ میلنک نے تمام رپورٹر کے پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی اپنے انداز میں دیا۔اس کی کانفرنس دیکھنے کے لیے ذرا ویڈیو تو دیکھیں ۔

مزیدخبریں