امریکی پیو ریسرچ سنٹر کی رپورٹ کی مطابق،دنیا میں مسلمان کی آبادی ہی نہیں تعلیم سے دوری بھی بڑھ رہی ہے۔مسلمان عموما پانچویں کلاس تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی معیار کم ہونے کی ایک وجہ مسلم ممالک میں تعلیم کی سہولیات کم ہونا ہے۔
زیادہ مسلم آبادی والے ممالک ایشیا میں ہیں جہاں تعلیم ترجیحات میں نظر نہیں آتی۔
جبکہ دوسری جانب یہودیوں کی اکثریت گریجویشن تک تعلیم حاصل کرتی ہے اس ہی طرح عسیائی بھی دسویں تک پڑھتے ہیں۔یہودی اور عیسائی اکثریت کے ممالک میں نہ صرف تعلیم معیار اچھا ہے بلکہ تعلیمی وسائل بھی قدرے زیادہ ہیں۔