برطانیہ کے شہر برمنگھم کی "ونسن گرین جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ ارائی ، اور جیل میں آگ لگا دی۔جیل میں ہنگامی آرائی دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور اس دوران معتدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
جیل میں ہنگامہ آرائی گارڈ سے چابیاں چرانے کے بعد شروع ہوئی۔وزارت انصاف کے مطابق 600 سے زائد قیدیوں نے جیل پر قبضہ کرلیا۔ جیل پر قیدیوں کا کنٹرول 12گھنٹے تک رہا۔ جیل انتظامیہ نے اسپیشل فورس کو طلب کیا، جنہوں نے جیل کے تمام ونگز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ اسپیشل فورس کے آپریشن میں 300اہلکار شامل تھے۔
جیل کے ایک یونٹ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جو بعد میں متعدد یونٹس میں پھیل گئی ،قیدی جیل میں آزاد گھومتے رہے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے تھے۔