لاہور: غریب اور مقروض قوم کے وزیر اعظم کے شاہانہ انداز کی ایک اور جھلک سامنے آئی ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک وقت کے کھانے پر چونتیس لاکھ روپے سے زائد اڑا دیئے،13 دسمبر کو وزیر اعظم کا کوئٹہ میں 5سٹار ہوٹل میں پڑاؤ تھا جس کے اخراجات کی تفصیلات نیو نیوز نے حاصل کی ہیں.
غریب اور مقروض ملک کے وزیر اعظم کا صرف ایک وقت کے کھانے کا خرچ 34 لاکھ 25ہزار روپے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے بہترین سرکاری اسپتال کا دنیا میں 5911واں نمبر ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے روزانہ 4ہزار اموات ، کروڑوں بچے سکول سے باہرہیں۔ دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں ہماری ایک بھی نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ19لاکھ 25ہزار منیو کے اخراجات جبکہ15لاکھ روپے انتظامات کی مد میں ادا کیے گئے۔ یاد رہے 13 دسمبر کو وزیر اعظم نے کوئٹہ میں 5سٹار ہوٹل میں پڑاؤ کیا تھا۔
اخراجات کی تفصیلات صرف نیو نیوز پر