لاہور: ملک میں خشک سردی نے ڈیرے ڈال لیے ،،،محکمہ موسمیات نے مزید خشک سردی کا آلارم بجا دیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر دوڑ نے لگی ،داتا کی نگری میں دھند کے بادل تو چھٹ گئےلیکن سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
آج سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیٹی گریڈتک جا پہنچا ,ہنزہ اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 5 ، استور منفی 4،لاکام منفی 3، دیر ،راولاکوٹ ، منفی 2 ، قلات ، جبکہ چترال ،مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر ولاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،،، جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند ، اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔