ممبئی : بھارت کی ریاست بہار کے رہائشی میڈی منڈل کی شادی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔ منڈل نے شادی کے بعد منڈل نے اپنے سسرال میں چکر لگانے شروع کر دیے چند دن بعد منڈل نے اپنی ساس سے بھی راہ و رسم بڑھا لیے ۔
گزشتہ دنوں منڈل اپنی بیوی رادھیکا کو اپنے سسرال چھوڑنے گیا تھا۔لیکن رات کے اوقات میں اپنی ساس کے ساتھ گھر سے بھاگ گیا۔ ساس اور داماد کے گھر سے بھاگنے کی خبر صبح گھر والوں کو ہوئی ۔جس کے بعد دونوں کی تلاش جاری ہے ۔
گاؤں والوں کا کہناہے کہ وہ جلد ان دونوں کو ڈھونڈ لیں گے ۔اور انہیں گاؤں کی راویات کے مطابق سزا بھی ملے گی ۔ منڈل کی بیوی کا کہناہے کہ اسے دکھ ہے کہ اس کا گھر اس کی ماں نے اجاڑ دیا۔
اس کا کہنا تھا کہ اسےء محسوس تو ہوتا تھا کہ اس کی ماں کا کوئی چکر ہے لیکن اسے یقین نہیں تھا۔مگر وہ واپس آجائے تو میں اس کے ساتھ ہی رہوں گی۔علاقے کی پولیس دونوں کو ڈوھونڈ رہی ہے لیکن ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا.
واضع رہے کہ جون میں بھی ایک بھارتی نوجوان اپنی ساس کو لیکر کر بھاگ گیاتھا ۔لیکن اس چند دنوں بعد ہی گرفتار کر لیاگیاتھا۔