صدر مملکت ممنون حسین کاپاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب

 صدر مملکت ممنون حسین کاپاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب

کراچی: پاکستان میرین اکیڈمی میں پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسز کی کارروائیوں پر فخر ہے۔ مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں۔نیوی کے چاک وچوبند دستے نے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات دیئے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی کبھی لوگ خواہ مخواہ پروپیگنڈا کرتے ہیں،، مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے واضح کیا کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کاباتیں محض افواہیں ہیں ،یہ منصوبہ خطے میں انقلاب برپا کرے گا ۔ صدر ممنون حسین کا مزید کہناتھا کہ وقت کے ساتھ بحریہ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے،انہیں دہشتگردی کے خلاف فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں