کوئٹہ: نو کنڈی کے علاقے گوٹ لانڈی میں آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا ،تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سےتفتان جانے آنے والی مسافر کوچنو کنڈی کے علاقے گوٹ لانڈی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔
تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئے دونوں گاڑیوں کے ڈراؤر سمیت 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8افراد شدید زخمی ہوگئے لیویز نے آکر تمام علاقے کو گیرے میں لے لیا زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تصادم کے بعد مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور ٹرک کےدونوں ڈرائیور دم توڑ گئے ہیں۔ واقعے کے بعد فوری طور پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا۔ جنہوں نے زخمیوں اور میتوں کو نکال کر کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہیں،، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔