ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے فلم ”وجہ تم ہو“میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر والدہ کی سخت ناراضی کا اعتراف کرلیا۔بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ثناء خان اپنی فلم ”وجہ تم ہو“میں قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں رہی ہیں لیکن اب فلم میں بے باک مناظرکرنے والی اداکارہ نے ہی گھر میں ہونے والی تنقید سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثناء خان کی والدہ فلم ”وجہ تم ہو“ میں بیٹی کے قابل اعتراض مناظرفلمانے پر سخت ناراض ہیں اور بیٹی پر آگ بگولہ ہوئی ہیں جس کا اعتراف خود اداکارہ نے کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ فلم میں قابل اعتراض مناظر پر شدید پریشان ہیں اور سخت غصے کا اظہار کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میری والدہ کی جگہ کوئی دوسری ماں بھی ہوتی تو ان کا بھی ایسا ہی ردعمل ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی بے باک مناظر فلمانے کی مجبوری کو سمجھ جائیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ ثناء خان، گرمیت چوہدری اورشرمن جوشی کی فلم ”وجہ تم ہو“نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔