ہیلری کلنٹن کا روس پر امریکی انتخابی نتائج میں ہیکنگ کا الزام

09:24 AM, 17 Dec, 2016

ہیلری نے بھی چپ توڑ دی،انتخابات میں روسی مداخلت کا شور مچادیا،نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کا ذمہ دار روس اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو ٹھہرایا۔کلنٹن نے انتخابی نتائج پر مبینہ روسی ہیکنگ کو امریکا پر حملہ قرار دیا۔
امریکی صدر باراک اوباما نے بھی صدارتی انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے دعوے انتہائی نازیباہیں۔

مزیدخبریں