ترکیہ کےسیاحتی مقام کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو

ترکیہ کےسیاحتی مقام کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو

ازمیر:ترکیہ   ایجین کے سیاحتی شہر ازمیر میں تیسرے روز بھی آگ بجھانے کا کام جاری ہے ، راتوں رات سینکڑوں لوگوں  کو بچا لیا گیا۔ 

ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز لگنے والی آگ کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے رہائشی علاقوں تک پھیلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے گراؤنڈ کیے جانے والے ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز  آگ بجھانے  میں مصروف ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کا کہنا ہے کہ ازمیر کے پانچ  اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ہے۔

 
 

ترکیہ کے وزیر زراعت اور جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کہا ہے کہ ’اس وقت 2 جہاز اور 11 ہیلی کاپٹر آگ بجھانےمیں  مصروف ہیں۔

 آگ لگنے سے 16 ہزار ہیکڑ (3 ہزار 900 ایکٹر) کا علاقہ متاثر ہوئی ہے۔

 ایجین صوبے میں آیدین کے بوزدوغان ضلع میں آگ بجھانےمیں 300 افراد شامل ہیں، آگ بجھانے کے لیے 32 فائر ٹرک، 11 واٹر ٹینکر اور 5 بل ڈوزر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آگ پھیلنے کی وجہ سے جانوروں کی ایک پناہ گاہ بھی خالی کر دی گئی ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی شدید موسمی حالات کا سبب بن رہی ہے جن میں ہیٹ ویوز کی شدت میں اضافہ ہونا بھی شامل ہے۔