این ڈی ایم اے الرٹ: لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

این ڈی ایم اے الرٹ: لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد:این ڈی ایم اے  کے مطابق آئندہ 24-48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ ، ناروال، موسلادھار بارشوں کیوجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

 نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر(این ای او سی) کا کہناہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان ، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلے متوقع ہیں، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ڈی جی خان اور راجن پور میں ہل ٹورینٹ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

بلوچستان کے علاقوں قلات، زریات ، ژوب ، کوئٹہ میں موسلادھار بارشوں اور ہل ٹورینٹ کا خدشہ ہے  جبکہ سندھ میں نواب شاہ اور  سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔مون سون الرٹس کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

این ڈی ایم اے  نے ہدایات جاری کیں کہ اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں، برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات  کئے جائیں،  گٹر اور نکاسی  آب کے نظام کو مؤثر بنائیں۔کسی بھی  کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواؤں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں، سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں، این ڈی ایم اے تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں۔  گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔

 این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں