اسلام آباد: پنجاب الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیس میں وکیل حامد خان کی عدم موجودگی پر سماعت کے التوا کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام سے متعلق کیس 19 اگست کو لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے، استدعا ہے کہ وکیل کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام سے متعلق کیس 19 اگست کو لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے، جواب دہندہ سلمان اکرم راجہ کے وکیل حامد خان 6 ستمبر تک ملک سے باہر ہیں۔ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حامد خان کیس میں پیش نہیں ہو سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وکیل کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، درخواست گزار کے وکلا کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔