اسلام آباد:اسلام آباد ہا ئیکورٹ نےسابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی کارحادثے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
کارحادثہ کیس تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج تھا جیس کی سماعت پر جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ جج نے کی اور 30 ہزار مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی ۔
یاد رہے کہ آ ج ہی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق رکن قومی اسمبلی خلاف کیس کی سماعت کی۔
واضح رہے کہ سابق ایم این اے علی وزیر کی منشیات اور پستول برآمد کرنے والے کیس میں پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔