وزیر اعظم نے ایم پاکس سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

 وزیر اعظم نے ایم پاکس سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم پاکس سے متعلق اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں  وزیر اعظم کو ایئرپورٹس ،بارڈر ،اسپتالوں میں  انتظامات بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق ایم پاکس سے متعلق اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں  وزیر اعظم کو ایئرپورٹس ،بارڈر ،اسپتالوں میں  انتظامات بارے بریفنگ دی جائے گی ،ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستبابی اور اسکریننگ کے نظام بارے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

اجلاس ایم پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز،قومی ادارہ صحت ،این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے، جبکہ  وزیر اعظم صحت کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار برتھ،سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت بھی شریک ہوں گے ۔

  انٹرنیشنل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پر موجود اسکریننگ کے نظام  بارے میں باریفنگ دی جائے گی ، وزیر اعظم اجلاس میں تمام ۔تعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں گے۔

مصنف کے بارے میں