اسلام آباد: وزیراعظم نے معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار7 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر۔کمیٹی برطانوی اکانومسٹ اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی بھی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔
کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی،کمیٹی مزید ارکان کا تقرر بھی کر سکے گی۔ برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہونگے، جبکہ وزارت خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گا۔