لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، مزید بارشوں کی پیش گوئی

10:01 AM, 17 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا جس کے بعد متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

 
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رات گئے لاہور کے علاقوں گلبرگ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شہر میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش تاج پورہ میں ریکارڈ کی گئی۔موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ شہر میں سب سے زیادہ تاج پورہ میں 35ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ لکشمی چوک 34 ، اپر مال اور پانی والا تالاب میں  32، 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

راولپنڈی ،اسلام آباد  میں بھی بادل برس پڑے ۔ شہر کے مختلف سیکٹرز میں ہلکی بارش کا امکان ہے، بادل برسنے سے موسم خوشگوار  ہو گیا۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی،  مری ، گلیات میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کاکہناے کہ بارشوں کے باعث ملک کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، کچے گھر، دیواروں، بل بورڈز، سولر پینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزیدخبریں