لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں نے ا نٹرویو میں کہاکہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی، غیرجانبداری برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت ملک میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے،، کرپشن کے طوفان، رشوت، سفارش کلچر کی بیخ کنی ضروری ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گزشتہ دو اتحادی حکومتوں کے اقدامات سے عوام بری طرح پس چکے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر شہری پریشان ہے۔ معیشت برباد اور لوگ فاقوں مررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے، 90دنوں میں آئینی تقاضے کے مطابق شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔