پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے،جلد ہی نگران کابینہ کا تقرر بھی کروں گا:نگران وزیراعلیٰ سندھ

پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے،جلد ہی نگران کابینہ کا تقرر بھی کروں گا:نگران وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر  کاکہنا ہےکہ   پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ 


جسٹس (ر) مقبول باقرکاکہنا تھا کہ  لوگوں کے مسائل پر توجہ دیں گے اور انہیں حل کریں گے۔ 

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  قلیل مدت میں کم وسائل کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جلد ہی نگران کابینہ کا تقرر بھی کروں گا۔ 

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جلد سے جلد عام انتخابات ہوجائیں۔ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کا انعقاد ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں