پی ٹی آئی  پر اب تک کوئی پابندی نہیں، میری توقع ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرکے 90وز میں الیکشن کرادے گا: خرم دستگیر 

08:46 PM, 17 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سینئر ن لیگی رہنما خرم دستگیر کاکہناتھا کہ  پی ٹی آئی  پر اب تک کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی  پر اب تک کوئی پابندی نہیں ہے۔ 

سینئر ن لیگی رہنما نے  ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   جب حکومت میں تھے تب بھی پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی  پر اب تک کوئی پابندی نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ  پرتشدد واقعات  میں شامل افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  میری توقع ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرکے نوے روز میں الیکشن کرادے گا۔

مزیدخبریں