لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی پینٹ لہرانے والے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو کوئٹہ سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ حسان نیازی کو گزشتہ روز راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔ حسان نیازی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو حسان نیازی کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے انہوں نے کور کمانڈر لاہور کی وردی چوک میں لہرائی تھی اور ان کی ویسٹ کا سائز بھی بتایا تھا۔