جڑانوالہ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف 

جڑانوالہ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف 

جڑانوالہ : آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی  افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے  ۔ایسے عناصر کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ۔

آرمی چیف نے  آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے  انہوں نے کہا کہ  انٹرن شپ پروگرام میں ملک بھر کی مختلف  یونیورسٹیوں کے 370 سے زائد طلبا شریک ہیں۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔

آرمی چیف نے  کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی میں بہت زیادہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے کے لیے عوام کے درمیان دراڑ، عدم برداشت، بداعتمادی اور پرتشدد رویے پیدا کرنے اور اسے ہوا دینے کے لیے دشمن قوتوں کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ سچ، آدھا سچ، جھوٹ  اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں۔ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے۔ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی طرف سے کسی کے خلاف، خاص طور پر اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کے لیے برابر ہیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں