جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

06:52 PM, 17 Aug, 2023

  کراچی:  جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران  وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران ں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔ 


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  نگران وزیراعلی سندھ سے حلف لیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلی سول و عسکری حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔  گارڈ آف آنر کا انتظام وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد کیا گیا تھا۔


 وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنر میں ان کی کابینہ اراکین نے شرکت کی  تھی۔ بعدازاں سید مراد علی شا ہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں