ملک بھر کے بکنگ آفسز دو گھنٹے کے لیے بند، پی آئی اے ملازمین  نے مطالبات منوانے کے لیے ہڑتال   کردی 

06:41 PM, 17 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :پی آئی اےکے ملازمین  نے  مطالبات کو منوانے کے لیے ہڑتال  شروع کردی۔ پی آئی اے ملازمین  نے اپنے مطالبات کے حق میں 2  گھنٹے کی ہڑتال  کردی ہے۔


ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور ایئر لائن کی 2 حصوں میں تقسیم کے خلاف روزانہ 2 گھنٹہ ہڑتال شروع کی ہے۔ملک بھر کے  پی آئی اے بکنگ آفسز میں ہڑتال دوپہر 2 سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔کراچی، کوئٹہ اور ملتان کے بکنگ آفسز میں ہڑتال کی گئی۔


ملتان ، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور، پیشاور، بکنگ آفس میں بھی ملازمین کا احتجاج جاری رہا اوردو گھنٹوں کے لیے ہڑتال رہی۔بکنگ دفاتر میں احتجاج کی وجہ سے ٹکٹوں کی فراہمی روک دی گئی۔ پی آئی اے کا کہنا تھا کہ  دو حصوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں