واشنگٹن: امریکیوں کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف ہے اور اکثریت نے ٹرمپ کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں شرکت کا بھی اعلان کیا ہوا ہے۔ لیکن اے پی این او آر سی کے سروے کے مطابق 64 فی صد امریکیوں نے ٹرمپ کو مسترد کردیا ہے اور ان کی حمایت سے دستبرداری کا اعلا ن بھی کیا ہے۔ وہ ان کو الیکشن میں سپورٹ نہیں کریں گے نا ہی ان کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس، این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے ایک نئے سروے کے مطابق، تقریباً 63 فیصد ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ سابق صدر دوبارہ عہدے کے لیے انتخاب لڑیں اس سے قبل کچھ55 فی صد نے انکار کیاتھا۔
سروے کے نتائج واضح طور پر بتاتے ہیں کہ جب ٹرمپ ریپبلکن کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں، حقیقی عام انتخابات کا میدان ان کے لیے آسان نہیں بہت سے امریکی ان کے خلاف سختی سے کھڑے ہیں۔زیادہ تر ریپبلکن کہتے ہیں کہ وہ نومبر 2024 میں ان کی حمایت کریں گے۔