اسلام آباد پولیس  کا اہم قدم، ’مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ‘ تشکیل دیدیا

05:33 PM, 17 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد:اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس نے مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا ہے۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور آبادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ (ایم پی یو) تشکیل دے دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 70 پولیس اہلکاروں کو ’مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ‘ میں متعین کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے یہ اقدام  جڑانوالہ  واقعے کے بعد اٹھایاگیا ہے ۔صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی  ہوئی ہے۔ علاقے میں حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی تقاریب کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق حکومت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزیدخبریں