واٹس ایپ نے '  اے آئی جنریٹڈ اسٹیکرز  '، ' ویب سکرین لاک' فیچر متعارف کرا دیا

04:58 PM, 17 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک


کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے  اے آئی جنریٹڈ اسٹیکرز  اور مزید بہتر سیکیورٹی کے لیے ویب انٹرفیس پر  اسکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا۔


 واٹس ایپ نیوز ٹریکر  WABetaInfo کے ذریعے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اب  مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے اسٹیکرز  کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے صارفین اپنی پسند کے اے آئی جنریٹڈ اسٹیکرزبنانے اور شیئر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔  یہ نئی خصوصیت اسٹیکرز ٹیب میں پائی جائے گی  اور نئے تخلیق بٹن کو دبا کر اسٹیکرز بنائے جا سکتے ہیں۔ 


 واٹس ایپ نیوز ٹریکر  WABetaInfo نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے فیچر کو آزمانے والے صارفین کو ایک پاپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس کا عنوان ہے Create AI اسٹیکرز اور صارفین فیلڈ میں اپنے اسٹیکر کی وضاحت کے متن کے ساتھ پرامپٹ درج کر سکتے ہیں۔ 

دریں اثنا، واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن نے اپنے ویب انٹرفیس کے لیے سیکیورٹی فیچر کو آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ یہ صارفین کو اپنی چیٹس تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کی اجازت دے گا تاکہ  جب وہ اپنی اسکرین سے دور ہوں تو  پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔

صارفین  پاس ورڈ سیٹ کر کے واٹس ایپ کے ویب ورژن کو غیر مجاز صارفین کے ذریعے رسائی سے بچا سکیں گے۔   


 واٹس ایپ نیوز ٹریکر  WABetaInfo  کے مطابق یہ سیکیورٹی فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیےمتعارف کرایا جا رہا ہے جو واٹس ایپ ویب کا تازہ ترین بیٹا ورژن چلا رہے ہیں، اور پاس ورڈ کو فعال کرنے کے لیے سیٹنگ کو WhatsApp Settings > Privacy کے تحت ایک نئے سیٹنگ آپشن کے تحت مل سکتا ہے۔  


ایک بار پاس ورڈ سیٹ کرنے کے بعد  صارفین کو ہر بار  اپنی چیٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنا پاسورڈ ڈالنا پڑے گا اور پش نوٹیفیکیشنز بھی اس وقت تک ظاہر نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ پاسورڈ ڈال کر اپنا واٹس ایپ کھول نہ لیں۔


اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فلحال صرف بیٹا پروگرام کے ویب انٹرفیس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزیدخبریں